Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جنوبی کورین فلم ’جونگ ای‘ ریلیز کے قریب

’جونگ ای‘ فلم آرٹفیشل انٹیلیجنس کی موضوع پر بنائی گئی ہے (فوٹو: سکرین گریب)
گزشتہ کئی سالوں سے پاکستان سمیت دنیا بھر میں آن لائن سٹریمنگ پلیٹ فارمز کی وجہ سے جنوبی کورین فلموں اور ویب سیریز کو بھرپور پزیرائی ملی ہے۔
کورین مواد نہ صرف بالکل تازہ اور نیا ہوتا ہے بلکہ اپنی منفرد کہانیوں کے باعث دیکھنے والوں پر سحر طاری کر دیتا ہے۔
اسی سلسلے میں آن لائن سٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر ایک نئی جنوبی کورین فلم ’جونگ ای‘ بہت جلد ریلیز ہونے والی ہے۔
’جونگ ای‘ اپنی طرز کی منفرد فلم ہے جس کی کہانی آرٹفیشل انٹیلیجنس کی موضوع پر بنائی  گئی ہے۔
فلم کی کہانی آج سے 111 سال بعد یعنی 2134 میں رہنے والے ایک ایسے ریسرچر کے گرد گھومتی ہے جو آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی لیبارٹری میں اپنی وفات پا جانے والی فوجی والدہ کے دماغ کو دوبارہ زندہ کرکے ان کی کلوننگ کرتا ہے اورکئی دہائیوں سے چلنے والی خانہ جنگی کے باعث ختم ہوتی ہوئی دنیا کو بچاتا ہے۔
 20 جنوری کو ریلیز ہونے والی اس فلم میں کانگ سو یون، کم ہیون جُو، ریو کیونگ سُو اور پارک سوئی نے مرکزی کردار ادا کیا ہے جبکہ اس فلم کے ہدایتکار یون سانگ ہو ہیں۔
یہ یون سانگ ہو وہی شہرہ آفاق کورین ہدایتکار ہیں جنہوں نے 2016 میں بلاک بسٹر فلم ’ٹرین ٹو بوسان‘ بنائی تھی جسے آج تک ’زومبیز‘ کے موضوع پر بننے والی سب سے اچھی فلم قرار دیا جاتا ہے۔
یون سانگ ہو نے اس کے علاوہ نیٹ فلکس کے لیے ’ہیل باؤنڈ‘ نامی ایک ویب سیریز بھی بنائی ہے جس میں کم ہیون جُو بھی شامل تھیں۔
 

شیئر: