غیر یقنی موسم کے باعث شمالی حدود اور الجوف میں سکول بند
’محکمہ موسمیات نے آج منگل کو موسلادھار بارش کی پیشگوئی کی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
غیر یقینی موسم کے باعث شمالی حدود اور الجوف ریجنوں سمیت القریات میں تعلیمی ادارے بند اور تدریس آن لائن کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ موسمیات نے آج منگل کو موسلادھار بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ تعلیم شمالی حدود، الجوف اور القریات نے کہا ہے کہ ’تمام تعلیمی اداروں میں آج آن لائن تدریس ہوگی‘۔
’تمام تعلیمی اداروں کا تدریسی اور انتظامی عملہ آن لائن ڈیوٹی دے گا ‘۔
محکمہ تعلیم نے کہا ہے کہ ’فیصلہ طلبہ اور اساتذہ کی سلامتی کے لیے کیا گیا ہے ‘۔