Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قطر: کعبان فیملی پارک افتتاح ہوگیا

دوحہ: کعبان سٹی نئے فیملی پارک کا افتتاح ہوگیا۔ کعبان پارک کا افتتاح وزارت بلدیہ وماحولیات نے کیا۔ افتتاحی تقریب میں الخور میونسپلٹی کے ذمہ داران بھی موجود تھے۔ کعبان پارک10693مربع میٹر کے رقبے پر تعمیر ہوا ہے جس میں بچوں کے لئے خصوصی پلے ایئریا موجود ہیں۔ جدید طرز پر تعمیر ہونے والے پارک میں دلکش فوارے اور چہل قدمی کے علاوہ بیٹھنے کی کرسیاں رکھی گئی ہیں۔ پارک میں عنقریب مفت وای فای کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: