سعودی عرب میں کھیلے گئے چار ملکی ویمنز فٹبال ٹورنامنٹ میں پاکستان اور سعودی عرب کے میچ کے دوران پاکستانی ویمن ٹیم کی کپتان ماریہ جمیلہ خان نے ایک فری کِک پر خوبصورت گول کر کے اپنی ٹیم کو ممکنہ شکست سے بچایا ہے۔
ماریہ جمیلہ خان کے اس گول کے بعد جہاں انٹرنیٹ پر ان کی خوب تعریف کی جا رہی ہے وہیں ان کے نانا کو بھی مداح یاد کر رہے ہیں۔
ماریہ جمیلہ خان کون ہیں؟
ویب سائٹ فٹبال پاکستان ڈاٹ کام کے مطابق ماریہ جمیلہ خان صوبہ خیبرپختونخواہ کے دارالحکومت پشاور کے نواحی علاقے نواں کلی سے تعلق رکھنے والے سابق عظیم پاکستانی سکواش پلیئر ہاشم خان کی نواسی ہونے کے ساتھ ساتھ چھ ورلڈ اوپن اور 10 برٹش اوپن جیتنے والے جہانگیر خان کی بھانجی ہیں۔
مزید پڑھیں
-
میچ فکسنگ پر کینیا کے 14 فٹ بالر اور دو کوچ معطلNode ID: 734401
-
’ریاض سیزن کپ‘ میں میسی کی ٹیم جیت گئی، رونالڈو ’مین آف دی میچ‘Node ID: 735996
امریکی نژاد پاکستانی فٹبالر اپنے خاندان کی تیسری نسل سے تعلق رکھنے والی سپورٹس سٹار ہیں۔
ماریہ جمیلہ خان امریکہ میں پیدا ہوئیں جہاں وہ اپنے نانا کے ساتھ کولوراڈو میں واقع مقامی سکواش کلب میں کھیلنے جاتی تھیں۔
فٹبال پاکستان ویب سائٹ کو ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا تھا کہ ’میری اپنے نانا کے ساتھ بہت سی یادیں ہیں، وہ ہم سب کو اپنے ساتھ مقامی سکواش کلب میں لے کر جاتے تھے، وہ 80 سال کی عمر تک تندرست تھے اور اکثر وہاں ہمیں سینڈوچ بھی کھلاتے تھے۔‘
ماریہ خان نے 2009 میں امریکہ میں یونیورسٹی آف ڈینور کی ٹیم ’پایئونیر‘ میں بطور گول کیپر شمولیت اختیار کی جس کے بعد وہ 2013 میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کرنے کے لیے متحدہ عرب امارات چلی گئیں۔
متحدہ عرب امارات میں انہوں نے مقامی فٹبال کلبز کی جانب سے مڈ فیلڈر کی طور پر کھیلنا شروع کیا، لیکن 2018 میں پاکستان کے محکمے واپڈا کی ٹیم میں شامل ہوگئیں جس کے بعد 2020 میں انہیں قومی ویمنز فٹبال ٹیم کی 30 کھلاڑیوں میں شامل کیا گیا۔
امریکہ سے ماریہ خان کے شروع ہونے والے اس سفر کو 2022 میں منزل ملی جب نیپال میں ہونے والے ساف ویمنز چیمپیئن شپ کے لیے انہیں پاکستانی ٹیم کا کپتان بنایا گیا۔
ماریہ خان نے اپنے انٹرنیشنل کیریئر میں ابھی تک دو گول کیے ہیں جس میں سے ایک گول سعودی عرب کے خلاف میچ میں فری کِک پر کیے جانے والا شاندار گول بھی شامل ہے۔
GOAL: Maria Khan's direct free-kick that levelled the score against Saudi Arabia#football #pakistan #pakistanfootball pic.twitter.com/T6FKXzUp4Y
— On the Mic (@on_themic) January 19, 2023
کپتان کے اس گول نے پاکستان کو ممکنہ شکست سے بھی بچا لیا جس کے بعد مقابلہ ایک ایک گول سے برابر ہو گیا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ماریہ خان کے اس گول کے بارے میں فٹبال پاکستان نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ’دنیا کی عظیم سپورٹنگ فیملی کی میراث جاری ہے، ہاشم خان کو اس پر بہت فخر ہوگا۔‘
World's greatest sporting family and its legacy lives on!
Hashim Khan would be so proud. pic.twitter.com/xith8VJybN
— FootballPakistan.com (@FootballPak) January 19, 2023
سابق پاکستانی خاتون کرکٹر اور کمنٹیٹر عروج ممتاز خان نے تبصرہ کیا کہ ’ماریہ خان دلکش۔‘
Spectacular from Maria Khan!
Pakistan Women’s Football#PakistanFootball https://t.co/JibjtlMcwY— Urooj Mumtaz Khan (@uroojmumtazkhan) January 20, 2023
ٹی وی میزبان التمش جیوا نے کہا کہ ’یہ مدتوں یاد رکھا جائے گا۔ خان فیملی آپ کا شکریہ، پاکستان آپ کا ممنون ہے۔‘
This One for the ages!!
Thank you Khan family - Pakistans Gratitude to u!!
Watch - Celebrate - Share - Repeat!! https://t.co/DbphzrLdtR
— altamish jiwa (@altamishjiwa) January 20, 2023