Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بشار فی الوقت موزوں ترین ہیں، اسرائیل

القدس ....اسرائیلی فوج کے سابق کمانڈر ڈین حالوتس نے کہا ہے کہ شام کے موجودہ صدر بشار الاسد فی الوقت اسرائیل کے لئے نہایت موزوں ہیں۔ اسرائیلی جریدے جیروز الیم پوسٹ نے حالوتس کے حوالے سے کہا ہے کہ بشار الاسد فی الوقت ہمارے لئے مناسب ترین شخصیت ہیں۔ اسرائیل کو چاہئے کہ بشار الاسد کو (نام نہاد) دہشتگرد گروپوں کے خلاف کارروائی کیلئے فری ہینڈدیدے۔ بشار الاسد اقتدار میں رہنے کیلئے دہشتگرد تنظیموں خصوصاً داعش کی سرکوبی کو بہت بڑا بہانہ بنائے ہوئے ہیں۔

شیئر: