پاکستانی ویمن ٹیم کو تیسرے ون ڈے میں بھی شکست، سیریز آسٹریلیا کے نام
پاکستانی بیٹرز 50 اوورز کی بیٹنگ میں صرف 235 رنز ہی جوڑ سکیں اور میچ 101 رنز سے ہار گئیں۔ فائل فوٹو: اے ایف پی
آسٹریلین ویمن کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو تیسرے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں 101 رنز سے شکست دے کر سیریز تین صفر سے جیت لی ہے۔
سنیچر کو سڈنی میں آسٹریلیا نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 236 رنز سکور کیے۔ جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم مقررہ اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر صرف 235 رنز ہی بنا سکی۔
آسٹریلوی اوپنر بیتھ مونی نے شاندار سینچری سکور کی۔ انہوں نے 105 گیندوں پر 133 رنز بنائے۔ اُن کی اننگز میں 14 چوکے اور چار چھکے شامل تھے۔
کپتان میگ لیننگ نے 70 گیندوں پر 72 رنز سکور کیے
پاکستان کی جانب سے فاطمہ ثنا نے 10 اوورز میں 53 رنز دے کر تین، ندا ڈار نے 10 اوورز میں 50 رنز دے کر دو جبکہ ڈیانا بیگ نے 10 اوورز میں 56 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں۔
ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بیٹرز تیز رفتاری سے رنز نہ بنا سکیں۔ کپتان بسمہ معروف 44 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔
پاکستانی بیٹرز 50 اوورز کی بیٹنگ میں صرف 235 رنز ہی جوڑ سکیں اور میچ 101 رنز سے ہار گئیں۔
آسٹریلیا کے دورے میں پاکستانی ویمن ٹیم تینوں ایک روزہ بین الاقوامی میچز میں شکست سے دوچار ہوئی ہے۔