32 سال بعد سعودی عرب سے بینکاک کی پہلی پرواز کب روانہ ہوگی؟
اتوار 27 فروری 2022 10:10
’تھائی ایئرلائن کی پہلی پرواز مئی کو سعودی عرب پہنچے گی‘ ( فوٹو: سبق)
پیر کو 32 سال کے بعد سعودی ایئرلائن کی پہلی پرواز بینکاک روانہ ہوگی جبکہ تھائی ایئرلائن کی پہلی پرواز مئی کو سعودی عرب پہنچے گی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب اور تھائی لینڈ کے سفارتی تعلقات کی بحالی کے اعلان کے بعد یہ پہلی پرواز ہے۔
قبل ازیں تھائی وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کے دوران دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات کی بحالی کا اعلان کیا گیا تھا۔
اس سے پہلے تھائی لینڈ سعودی سیاح کا پسندیدہ ترین مقام تھا جہاں شہری چھٹیاں گزارنے جاتے تھے۔