Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عسیر میں انٹرنیشنل فیسٹیول جو لوک داستانوں اور ورثے کو اجاگر کر رہا ہے

فیسٹیول میں 16 سعودی فوک بینڈز اور 14 بین الاقوامی گروپس شامل ہیں ( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں دوسرا قمم انٹرنیشنل فیسٹیول فار ماؤنٹین پرفارمنس آرٹس عسیر ریجن میں سات مقامات پر جاری ہے۔
عرب نیوز کے مطابق تھیٹر اور پرفارمنگ آرٹس کمیشن کے زیر اہتمام یہ فیسٹیول 27 جنوری تک جاری رہے گا۔
فیسٹیول میں ابھا میں آرٹ سٹریٹ میں ایک جاندار کارنیوال پریڈ شامل ہے جس میں ملبوسات، لوک پرفارمنس اور فیسٹیول میں حصہ لینے والے ممالک کے رنگوں میں خوبصورتی سے سجے فلوٹس کی نمائش کی گئی ہے۔

تھیٹر اور پرفارمنگ آرٹس کے شعبے کی ترقی کی کوشش بھی ہے( فوٹو ایس پی اے)

فیسٹیول میں 16 سعودی فوک بینڈز اور 14 بین الاقوامی گروپس شامل ہیں۔
تھیٹر اینڈ پرفارمنگ آرٹس کمیشن کے سی ای او سلطان البازعی نے کہا کہ قیم انٹرنیشنل فیسٹیول فار ماؤنٹین پرفارمنس آرٹس کو پیش کرنے کے علاوہ ثقافتی ورثے کے مقامات کو فروغ دینے والا پہلا عالمی فیسٹیول ہے۔
عسیر کے مقامات میں بسطہ القابل، المسقی میں ابوشھرہ محل، شمسان قلعہ، بن عدوان ہیریٹیج ولیج،  تاریخی محل مالک، المشیط محلات اور ابو نقطہ المطحمی کے قلعے شامل ہیں۔
سلطن البازعی نے مزید کہا کہ فیسٹیول میں آنے والے وزیٹرز کو مختلف قسم کے میوزیکل اور آرٹ پرفارمنگ شوز کے ذریعے نوجوان صلاحیتوں سے متعارف کرایا جائے گا۔ ان میں ثقافتی سرگرمیاں شامل ہیں جو عام طور پر جدید شہروں میں نہیں پائی جاتی ہیں۔

فیسٹیول میں ابھا میں آرٹ سٹریٹ میں ایک کارنیوال پریڈ شامل ہے ( فوٹو ایس پی اے)

قمم انٹرنیشنل فیسٹیول مملکت کے بھرپور لوک داستانوں اور ورثے کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ تھیٹر اور پرفارمنگ آرٹس کے شعبے کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالنے کی کوشش کرتا ہے۔
یہ فیسٹیول سعودی عرب کے وژن 2030 کے مقاصد اور ملک کی قومی حکمت عملی کے مطابق اس ثقافت کو ایک مخصوص ماحول فراہم کرتا ہے۔
تھیٹر اینڈ پرفارمنگ آرٹس کمیشن کے سی ای او نے کہا کہ اس کا مقصد پہلے فیسٹیول کے ذریعے حاصل کی گئی کامیابی کو آگے بڑھانا ہے۔ یہ مقامی اور بین الاقوامی فنون لطیفہ اور قدیم ورثے کے بارے میں آگاہی کی سطح کو بلند کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، اور وزیٹرز کو مقامی تاریخ کو دریافت کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

شیئر: