Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گاڑی کو سٹارٹ حالت میں چھوڑنے پر 150 ریال جرمانہ

’ملک میں گاڑیوں کی بیشتر چوریاں اسی وجہ سے ہوتی ہیں‘ (فوٹو: سبق)
محکمہ ٹریفک نے ڈرائیوروں کو انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ گاڑی کو سٹارٹ حالت میں چھوڑنا ٹریفک خلاف ورزی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ ’ایسا کرنا ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ہے جس پر ایک سو سے 150 ریال جرمانہ ہوگا‘۔
محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ ’ملک میں گاڑیوں کی بیشتر چوریاں اسی وجہ سے ہوتی ہیں‘۔
’ڈرائیور گاڑی کو سٹارٹ چھوڑ کر کسی دکان میں چلے جاتے ہیں اور چورگاڑی لے کر فرار ہوجاتا ہے‘۔
محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ ’گاڑی کو سٹارٹ حالت میں ایک منٹ کے لیے بھی نہ چھوڑیں کیونکہ چور کو گاڑی لے کر رفو ہونے کے لیے چند سیکنڈ کی ضرورت ہے‘۔

شیئر: