پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کی تاریخ کا سب سے مہنگا پلاٹ 8 ارب 54 کروڑ روپے میں فروخت ہوا ہے۔
منگل کو وفاقی دارالحکومت کے ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے چیئرمین محمد عثمان یونس نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ’سی ڈی اے نے اسلام آباد کی تاریخ کے سب سے مہنگے پلاٹ کی نیلامی کی ہے جس کی قیمت 8 ارب 54 کروڑ روپے ہے۔‘
مزید پڑھیں
-
اوورسیز پلاٹ کے قبضے سے محروم کیوں؟Node ID: 649486
-
پاکستان میں غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کا سدباب کیسے ممکن؟Node ID: 719456
چیئرمین سی ڈی اے کا مزید کہنا تھا کہ ’اب تک ان کا ادارہ چار پلاٹوں کی نیلامی کر چکا ہے جن کی مجموعی قیمت 11 ارب 95 کروڑ روپے ہے۔‘
سی ڈی اے کے ترجمان نے اردو نیوز کو بتایا کہ اسلام آباد کی تاریخ کا سب سے مہنگا پلاٹ دارالحکومت کے سب سے بڑے کاروباری علاقے بلیو ایریا میں واقع ہے۔
اس کے علاوہ تین مزید پلاٹ جو سی ڈی اے کی جانب سے نیلام کیے گئے ہیں ان میں سے دو پلاٹ وہ اسلام آباد کے سیکٹر آئی 14 اور ایک پلاٹ سیکٹر آئی 8 کے مرکز میں واقع ہے۔
CDA just auctioned Islamabad’s most expensive plot in its history with price of more than 8.54 billion. Total 4 plots sold so far for an amount of 11 Billion 95 Crores. Keep it up team CDA.
— Muhammad Usman Younis (@CaptainUsman) January 24, 2023