Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حدود شمالیہ ریجن میں دم گھٹنے سے تین افراد ہلاک، دو متاثر

دو متاثرین کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے(فوٹو: عکاظ)
سعودی عرب کے حدود شمالیہ ریجن میں بدھ کی صبح دم گھٹنے سے تین افراد ہلاک ہوگئے۔
عکاظ اخبار کے مطابق ہلال احمر نے بیان میں کہا کہ’ حدود شمالیہ ریجن کے علاقے لینہ میں ایک بند خیمے میں کوئلوں کے انگیٹھی کے دھوئیں سے  پانچ افراد دم گھٹنے سے متاثر ہوئے۔ ان میں سے تین جان کی بازی ہار گئے۔‘
ہلال احمر کی ٹیموں نے مرنے والوں کی نعشیں سرد خانے میں رکھوا دیں جبکہ دو متاثرین کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

شیئر: