جمعہ 27 جنوری کو روپے کے مقابلے میں ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قیمت
جمعہ 27 جنوری 2023 13:21
سوشل ڈیسک -اردو نیوز
برطانوی پاؤنڈ کی قیمت 324.94 اور یورو کی قدر 285.60 روپے رہی۔
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 7 روپے 17 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر دو دنوں میں 31.71 روپے مہنگا ہونے کے بعد تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے جمعہ کو جاری کردہ کرنسی ایکسچینج رپورٹ کے مطابق پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 7.17 روپے کے اضافے کے بعد 262.60 روپے ہوگئی ہے۔
گذشتہ روز انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 255.43 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
جمعہ 27 جنوری کو انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قیمت 69.95، اماراتی درہم 71.49، کویتی دینار 860.06 ، عمانی ریال 682.08، بحرینی دینار 696.51 اور قطری ریال کی قدر 72.06 روپے رہی۔
برطانوی پاؤنڈ کی قیمت 324.94 اور یورو کی قدر 285.60 روپے رہی۔
دوسری جانب اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 264 اور قیمت فروخت 266، سعودی ریال کی قیمت خرید 67.25 اور قیمت فروخت 67.9 جب کہ اماراتی درہم کی قیمت خرید 69.75 اور قیمت فروخت 70.45 روپے رہی۔