امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سنیچر کو وفد کے ہمراہ سعودی عرب پہنچے اور رات گئے واپس روانہ ہوگئے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر گورنر ریاض فیصل بن بندر بن عبدالعزیز نے ان کا خیرمقدم کیا بعد ازاں نائب گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمن بن عبدالعزیز نے انہیں رخصت کیا۔
اس موقع پر سعودی عرب میں قطر کے نائب سفیر حسن بن منصور الخاطر اور شاہی پروٹوکول کے نمائندے بھی موجود تھے۔