Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض کے سعودی ڈیزائن فیسٹیول کو عالمی سطح پر متعارف کرایا جائے گا

سعودی ڈیزائن فیسٹیول کا ورلڈ ڈیزائن سمٹ میں شرکت کرنے کا ارادہ ہے( فوٹو: عرب نیوز)
دوسرا سعودی ڈیزائن فیسٹیول 23 جنوری کو مملکت کے دارالحکومت میں اختتام پذیر ہوا لیکن منتظمین اپنے کام کو اس تاریخ اور مملکت کی سرحدوں سے آگے بڑھائیں گے۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی ڈیزائن فیسٹیول ورلڈ ڈیزائن ویکس کا ایک باضابطہ رکن ہے جہاں یہ بین الاقوامی ہم منصبوں کے ساتھ مل کر کراس ایونٹ تعاون کو فروغ دے گا۔
سعودی ڈیزائن فیسٹیول اکتوبر میں ٹوکیو میں ہونے والی ورلڈ ڈیزائن سمٹ میں شرکت کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
ایک دہائی قبل سعودی ڈیزائن ویک کا آغاز کرنے والی سعودی ڈیزائن فیسٹیول ٹیم نے بین الاقوامی بننے اور ریاض میں فرانسیسی سفارت خانے اور سی وی سکول آف ڈیزائن اینڈ فرانس ڈیزائن ویک کے ساتھ ٹیم بنانے کے منصوبوں کا اعلان کیا ہے۔
بین الاقوامی ہم منصب ریاض میں سعودی ڈیزائن ویک کے دوران موجود تھے جہاں ایک طویل مدتی شراکت قائم کرنے اور اپنے تعاون کو وسعت دینے کے لیے ابتدائی وعدوں کو مضبوط کیا گیا۔
سعودی ڈیزائن ویک نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’اسے عالمی ڈیزائن آرگنائزیشن میں خلیج کے پہلے ممبروں میں سے ایک کے طور پر شمولیت پر فخر ہے‘۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ  تنظیم کے واقعات اور سرگرمیوں سے ہم آہنگ سعودی ڈیزائن فیسٹیول نے ڈبلیو ڈی او کے مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے لیے خصوصی ایلچی اورعلاقائی مشیر کے ساتھ بات چیت شروع کی ہے۔
’ہم نہ صرف سعودی عرب بلکہ پورے خلیجی خطے میں سعودی ڈیزائن فیسٹیول کے ذریعے باہمی تعاون اور ڈیزائن کو فروغ دینے کے مواقع تلاش کرنے کے لیے پرجوش ہیں۔ یہ ڈیزائن قوموں کے لیے ایک مشترکہ ٹول پیش کرتا ہے تاکہ ہم عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے بامعنی سلوشنز تلاش کریں۔
سعودی ڈیزائن فیسٹیول کے سی ای او اور الحلو کے درمیان معاہدے میں ڈبلیو ڈی او کے واقعات اور مقاصد کو ریاض اور اس سے باہر شامل کرنے پر بات چیت شامل تھی۔
ملٹی پارٹنرشپ ڈیزائن ایجوکیشن پروگراموں اور مشترکہ انیشیٹوز کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کرے گی۔

شیئر: