Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’بیٹی کو شادی اور بیوی کو طلاق مبارک ہو‘

’سوشل میڈیا پر دلہن کے والد کے اس عمل کی شدید مذمت کی گئی ہے‘ ( فوٹو: ڈیلی نیوز)
مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے شمال میں واقع دمیاط گورنری میں ایک واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک مصری شہری نے اپنی بیٹی کی شادی کے دوران مہمانوں کے سامنے اپنی بیوی کو طلاق دے دی۔
العربیہ کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر متحرک افراد نے مصری شخص کی بیٹی کی شادی کے دن اپنی بیوی کو طلاق دینے کا حیران کن ویڈیو کلپ شیئر کیا ہے جہاں شادی ہال میں مصری نے اپنی بیٹی کو مبارکباد دینے کے لیے مائیکروفون پکڑا لیکن غیر متوقع طور پر سب کو حیران کر دیا اور اپنی بیوی کو طلاق دے ڈالی۔
دلہن کے والد کہا ’دلہا اور دلہن کو مبارک ہو، جہاں تک دلہن کی ماں کا تعلق ہے، اسے تین طلاقیں ہیں اور وہ ہال سے اپنے خاندان کے گھر چلی جائے‘۔
سوشل میڈیا پر دلہن کے والد کے اس عمل کی شدید مذمت کی گئی اور کہا گیا کہ اس نے اپنی بیٹی کی زندگی کی اہم رات میں اپنی بیوی کو طلاق دے کر اس کا دل توڑ دیا۔
 اس کام کیلئے تقریب کے ختم ہونے تک کا انتظار نہیں کیا جو قابل مذمت ہے۔
 

شیئر: