راولپنڈی...فوجی عدالتوں سے سزا یافتہ مزید 4 مزید دہشت گردوں کو پھانسی دے دی گئی ۔آئی ایس پی آر کے مطابق سزائے موت پانے والے دہشت گردی، بے گناہ شہریوں کے قتل، مساجد، مواصلاتی انفرااسٹرکچر، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مسلح افواج کے اہلکاروں پر حملوں میں ملوث تھے۔ کالعدم تحریک طالبان سے تعلق تھا۔ چاروں دہشت گردوں نے ٹرائل کورٹ میںمجسٹریٹ کے سامنے اپنے جرائم کا اعتراف کیا تھا ۔سزائے موت پانے والوں میں قیصر خان ، محمد عمر ، قاری زبیر محمد اورعزیز خان شا مل ہیں۔