اسلام آباد.. تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے لندن میں فلیٹ کی خریدو فروخت سے متعلق منی ٹریل پیش کرنے کا اعلان کیا ہے۔اپنے ٹویٹ میں انہوں کہا کہ لندن فلیٹ کی خرید و فروخت کی تمام منی ٹریل پیش کروں گا۔ فلیٹ فروخت کر کے رقم واپس پاکستان لانے کے تمام ثبوت بھی سامنے لاوںگا۔عمران خان نے کہا کہ بنی گالہ میں مکان غیر قانونی نہیں، یونین کونسل مورہ نور کی اجازت کے بعد تعمیر کی۔ سپریم کورٹ میں یہ شواہد بھی پیش کئے جائیں گے۔