Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹرمپ نے ڈائریکٹر ایف بی آئی کی چھٹی کردی

واشنگٹن.. امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایف بی آئی کے ڈائریکٹر جیمز کومی کو اچانک عہدے سے برطرف کر دیا۔یہ امریکی تاریخ میں دوسری مرتبہ ہوا ہے، جب کسی امریکی صدر نے ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کو برطرف کیا۔اس سے قبل امریکی صدر بل کلنٹن نے 1993 میں ولیم سیشنز کو برطرف کردیا تھا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خط میں کہاکہ ادارے پر قوم کا اعتماد بحال کرنے کے لئے ڈائریکٹر کی برطرفی ضروری تھی۔ ٹرمپ نے ہیلری کلنٹن کی ای میل تحقیقات کے سلسلے میں جیمز کومی کے کردار کا ذکر نہیں کیا تاہم وائٹ ہاوس نے ڈپٹی اٹارنی جنرل روڈ روسینٹائن کا میمو جاری کیا جس میں کانگریس کو ہیلری کلنٹن کی ای میلز سے متعلق غلط معلومات فراہم کرنے پر جیمز کومی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ایف بی آئی کے ڈائریکٹر جیمز کومی کولاس اینجلس میں ادارے کے دفتر میں افسران سے خطاب کے دوران برطرفی کی اطلاع ملی۔جیمز کومی کو سابق صدر اوباما نے2013 میں10 سال کے لئے تعینات کیا تھا۔ وہ اس وقت صدارتی انتخاب میں مبینہ روسی کردار پر تفتیش کررہے تھے۔ 
 

شیئر: