Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہوٹل سے پکڑا گیا گوشت ، گائے کا نہیں، فارنسک لیب

جے پور۔۔۔۔۔جے پور کے ربانی ہوٹل کا محاصرہ کرنے کے بعد 19اپریل کو ہوٹل سے جو گوشت قبضے میں لیا گیا تھافارنسک لیباریٹری نے اسے گائے کا گوشت قراردینے سے انکار کردیا۔2ماہ پہلے گئورکشکوں نے ہوٹل پر چھاپہ مارا اور مظاہرہ کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہوٹل میں گائے کا گوشت فروخت ہوتا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فارنسک سائنس لیباریٹری نے حیات ربانی ہوٹل سے قبضے میں لئے گئے نمونوں کا جائزہ لیا اور رپورٹ دی کہ یہ گائے کا گوشت نہیں۔ہوٹل کے مالک نسیم ربانی نے کہا کہ میں تو پہلے دن سے کہہ رہا ہوں کہ یہ مرغی کا گوشت ہے لیکن انتظامیہ نے میری ایک نہ سنی۔اب رپورٹ نے ثابت کردیا کہ ہم پر لگائے گئے تمام الزامات بے بنیاد تھے۔واضح رہے کہ 19مارچ کو 100سے زیادہ گئو رکشکوں نے جے پور میں ربانی ہوٹل کا گھیراؤکیا اور 6گھنٹے تک احتجاج کرتے رہے تھے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ہوٹل میں گائے کا گوشت فروخت ہوتا ہے ،گائے کے گوشت پر راجستھان میں پابندی ہے۔

شیئر: