Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پرویز مشرف کے انتقال پر اماراتی قیادت اور شاہ بحرین کا اظہار تعزیت

پاکستان کے صدر ڈاکٹر عارف علوی کو تعزیتی مکتوب روانہ کیے گئے ہیں ( فائل فوٹو وام)
متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید اور بحرین کے فرمانروا نے پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے۔
امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وام کے مطابق شیح محمد بن زاید آل نہیان نے پاکستان کے صدر ڈاکٹر عارف علوی کو تعزیتی ٹیلی گرام ارسال کیا ہے۔
علاوہ ازیں امارات کے نائب صدر اور دبئی کے حکمراں شیخ ممد بن راشد نے بھی صدر ڈاکٹر عارف علوی کو تعزیتی ٹیلی گرام ارسال کیا ہے۔
علاوہ ازیں بحرین کے فرمانروا شاہ حمد بن عیسی آل خلیفہ نے سابق صدر پرویز مشرف کے انتقال پر پاکستان کے صدر عارف علوی کو تعزیتی مکتوب روانہ کیا ہے۔
بحرین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق شاہ بحرین نے صدرعارف علوی، پرویز مشرف کے اہل خانہ اور پاکستان کے عوام سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔
انہوں نے بحرین اور پاکستان کے تعلقات کو مضبوط بنانے، انہیں ترقی دینے اور اپنے ملک کے لیے پرویز مشرف کی خدمات کو سراہا ہے۔

شیئر: