سابق انڈین کرکٹر وریندر سہواگ نے گوتم اڈانی پر امریکی تحقیقاتی کمپنی کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات پر کہا ہے کہ ’گوروں سے انڈیا کی ترقی برداشت نہیں ہوتی۔‘
ایشیا کے امیر ترین شخص کے طور پر پہچانے جانے والے انڈین ٹائیکون گوتم اڈانی کی دولت میں تواتر سے کمی کے بعد انہیں گزشتہ چند دنوں میں مجموعی طور پر 100 ارب ڈالر کا نقصان ہو چکا ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق سرمایہ کاری پر امریکی تحقیقاتی کمپنی ’ہنڈن برگ ریسرچ‘ کی جانب سے لگائے الزامات کے بعد گوتم اڈانی کی دولت میں نمایاں کمی ہوئی۔
مزید پڑھیں
-
گوتم اڈانی کو تین دن میں 68 ارب ڈالر کا نقصان کیوں ہوا؟Node ID: 738991
-
خسارے پر خسارہ، اڈانی گروپ کے 100ارب ڈالر ڈوب گئےNode ID: 739781
پیر کو وریندر سہواگ نے کمپنی کا نام لیے بغیر ایک ٹویٹ میں کہا کہ ’یہ سب ایک سوچی سمجھی سازش لگتی ہے۔‘
انہوں نے لکھا کہ ’گوروں سے انڈیا کی ترقی برداشت نہیں ہوتی۔ یہ ایک سوچی سمجھی سازش لگتی ہے۔ جتنی بھی کوشش کر لیں، لیکن ہمیشہ کی طرح انڈیا اور مضبوط بن کر ہی نکلے گا۔‘
امریکی کمپنی کی رپورٹ کے بعد اڈانی گروپ نے اربوں ڈالر کے سٹاک کی فروخت روک دی ہے جس کے بعد ان کی کمپنیوں کے حصص گر گئے۔
امریکی تحقیقاتی کمپنی نے اڈانی گروپ پر کئی دہائیوں سے سٹاک مارکیٹ میں ہیرا پھیری اور اکاؤنٹنگ فراڈ سکیم میں ملوث ہونے کے الزامات عائد کیے ہیں۔
Goron se India ki tarakki bardaasht nahi hoti. The hitjob on India’s market looks like a well planned conspiracy. Koshish kitni bhi kar lein but as always, Bharat aur majboot hi nikalkar ubhrega.
— Virender Sehwag (@virendersehwag) February 6, 2023