پاکستان کے شہر کراچی میں پولیس نے ایک ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران اداکاروں اور دیگر عملے کو ہراساں کرنے اور تشدد کا نشانہ بنانے پر مقدمہ درج کر کے چھ افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔
پولیس نے منگل کو اردو نیوز کو بتایا کہ یہ واقعہ جمشید کوارٹر تھانے کی حدود میں پیش آیا۔ علی حسین نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ’وہ فلم سازی کا کام کرتے ہیں اور اس سلسلے میں ایک مکان جمشید کوارٹر میں کرائے پر لے رکھا ہے۔‘
درج کرائی گئی شکایت میں مزید بتایا گیا ہے کہ ’اتوار کو معمول کے مطابق علاقے میں کرائے پر لیے گھر میں شوٹنگ جاری تھی کہ کچھ شرپسند عناصر گھر میں داخل ہوئے اور عملے کو تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیا۔‘
مزید پڑھیں
-
’اللہ ہماری بیٹیوں کو حفاظت میں رکھے،‘ حرا مانی کی معذرتNode ID: 688271
-
ڈرامہ ’تیرے بن‘: بےانتہا نفرت سے محبت کے جنون تکNode ID: 736616
-
ڈرامہ بختاور: ’ساس بہو کا جھگڑا اور شادی ہی عورت کا مسئلہ نہیں‘Node ID: 739331
اداکاروں اور شوٹنگ کے عملے کو پیر کی رات اس وقت تشدد کا نشانہ بنایا گیا جب وہ کراچی کے علاقے پیر الٰہی بخش (پی آئی بی) کالونی میں ایک گھر میں ڈرامہ سیریل ’گُل رعنا‘ کی شوٹنگ میں مصروف تھے۔
فلسماز اور ہدایتکار نبیل قریشی نے ٹوئٹر پر اس واقعے کی اطلاع دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’ہم پر پی آئی بی کالونی، جمشید کوارٹرز میں شوٹ کے دوران حملہ ہوا ہے۔‘
انہوں نے مزید لکھا کہ ’ہم ڈرامے کی شوٹنگ میں مصروف تھے کہ تقریباً 100 افراد اندر گُھس آئے اور خواتین اداکاراؤں کو ہراساں کیا، عملے پر تشدد کیا اورموبائل فونز اور سامان لے گئے۔‘
نبیل قریشی کے مطابق اس حملے کے وقت اداکارہ حرا مانی اور ان کے شوہر مانی بھی ڈرامے کے سیٹ پر موجود تھے۔
1/1 We has been attacked by mov in PIB Colony/jamshed quater martin road during shoot they got into the house we were shooting a hundred of people they harrases women/actresses, beat the shit out of crew, stole mobiles, equipment @HiraMani_real @ManiSalmanKhi #gulerana
— Nabeel Qureshi (@nabeelqureshi) February 6, 2023
ہدایتکار کے مطابق شوٹنگ کے دوران گھر میں گھُس آنے والے افراد کے پاس ہتھیار بھی تھے اور ’انہوں نے خواتین کا بھی خیال نہیں کیا اور ہاتھ اٹھایا۔‘
1/2 we are sitting here in PIB police station, they attacked like anything honestly this never happened before in karachi, they were equipped with weapons, they stole mobiles wallet they do not care about ladies they raise their hands etc.
— Nabeel Qureshi (@nabeelqureshi) February 6, 2023
اداکارہ حرا مانی نے اپنی ایک انسٹاگرام سٹوری میں اس حوالے سے لکھا کہ ’آج ایک بدقسمت واقعہ پیش آیا ہے اور میری دعا ہے کہ ایسے کسی واقعے کا کبھی کسی کو سامنا نہ کرنا پڑے۔‘
حرا مانی نے مزید لکھا کہ ’میں اپنی ٹیم کے اراکین کی شکر گزار ہوں جو ہمیں بچانے کے لیے آخر تک لڑے اور اس وقت بری حالت میں ہسپتال میں موجود ہیں۔‘
اس واقعے پر ماہرا خان کی جانب سے بھی غم و غصے کا اظہار کیا گیا ہے۔
انہوں نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ’اس کا ذمہ دار کون ہے؟ اس کا جواب کون دے گا؟‘
I don’t believe this!! Who is responsible ? Who will answer for this? https://t.co/5Kv2Eu7TJc
— Mahira Khan (@TheMahiraKhan) February 6, 2023