Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب بدھ کو ریاض میں گلوبل لیبر کانفرنس کی میزبانی کرے گا

دو روزہ کانفرنس وزارت افرادی قوت کے زیر اہتمام ہورہی ہے۔ (فوٹو: ایکس اکاونٹ)
سعودی عرب بدھ 29 جنوری کو ریاض میں گلوبل لیبر کانفرنس کے دوسرے ایڈیشن کی میزبانی کرے گا۔
ایس پی اے کے مطابق لیبر کانفرنس ریاض کے کنگ عبدالعزیز کانفرنس سینٹر میں وزارت افرادی قوت کے زیر اہتمام ہورہی ہے۔
 شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی سرپرستی میں ہونے والی کانفرنس میں 45 وزرائے محنت، بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہان اور نمائندے، 200 سے زیادہ مقررین اور100 ملکوں سے 5 ہزار سے زیادہ شرکا شامل ہوں گے۔
دو روزہ کانفرنس میں وزارتی گول میز اجلاس، متعدد معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔ اس کے علاوہ ایک نمائش میں وزارت افرادی قوت کے بڑے منصوبوں کو اجاگر کیا جائے گا۔
کانفرنس کے دورن حکومتی، نجی شعبے اور بین الاقوامی لیبر تنظیموں کے نمائندوں کی ملاقات کے ساتھ انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن، ورلڈ بنک، اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام اور مسک فاونڈیشن کے تعاون سے 50 سے زیادہ ڈائیلاگ سیشن ہوں گے۔
کانفرنس میں لیبر مارکیٹ کے اہم چیلنجوں سے نمنٹے کےلیے جدید حل، بہترین طریقوں اور عالمی تجربات پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ نوجوانوں کو درپیش چیلنجوں کا جائزہ لیا جائے گا۔
وزیر افرادی قوت  انجینئر احمد الراجحی کا کہنا ہے’ کانفرنس کا دوسرا ایڈیشن  لیبر مارکیٹ میں تیزی سے بدلتے ہوئے چیلنجوں سے نمنٹے کےلیے عالمی کوششوں کی سپورٹ کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔‘
 انہوں نے کہا ’یہ کانفرنس دینا کے اہم سٹیک ہولڈرز کو متحد کرنے کی کوشش ہے تاکہ ایسا وژن تیار کیا جاسکے جو پائیدار ترقی کو فروغ دے اور سب کےلیے خوشحالی کو یقینی بنائے۔‘

 

شیئر: