Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مشترکہ مشقوں میں شرکت کے لیے سعودی فوجی دستے کی پاکستان آمد

مشقوں کا آغاز رسالپور کی آرمی انجینیئرنگ فیکلٹی میں ہوا ہے ( فوٹو: ٹوئٹر وزارت دفاع)
سعودی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ’ پاکستان اور سعودی عرب کی بری فوجی مشقیں ’کاسح 4‘  (ملیامیٹ کردینے والا) منگل کو پاکستانی شہر رسالپور میں شروع ہوئی ہیں‘۔
 وزارت دفاع نے ٹوئٹر پربیان میں کہا  کہ’ ’کاسح 4‘ فوجی مشقوں کا آغاز رسالپور کی آرمی انجینیئرنگ فیکلٹی میں ہوا ہے‘۔
مشقوں میں شرکت کے لیے سعودی افواج کا ایک دستہ پاکستان پہنچا ہے۔
وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ’ ان مشقوں کا مقصد فوجی انجینیئرز کے دستوں کے درمیان عسکری تجربات کا تبادلہ اور حربی استعدداد کو بہتر بنانا ہے‘۔

شیئر: