Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈالر کی قیمت میں کمی، 9 فروری کو پاکستان میں دیگر کرنسیوں کی قیمت کیا رہی؟

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 272 اور قیمت فروخت 276 روپے ریکارڈ کی گئی۔
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں جمعرات کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں ایک بار پھر کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 9 فروری کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 2.82 روپے کی کمی ہوئی ہے اور انٹربینک مارکیٹ میں اس کی نئی قیمت 270.51 روپے پر پہنچ گئی ہے۔
انٹربینک مارکیٹ میں دو دنوں میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 5.83 روپے کی کمی ہوچکی ہے۔
جمعرات کو پاکستانی کی انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 72.08، اماراتی درہم 73.64، بحرینی دینار 717.68، عمانی ریال 702.65، کویتی دینار 884.84 اور قطری ریال کی قیمت 74.03 روپے ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 272 اور قیمت فروخت 276 روپے ریکارڈ کی گئی۔
سعودی ریال کی قیمت خرید 72.25 اور قیمت فروخت 73 جبکہ اماراتی درہم کی قیمت خرید 75.3 اور قیمت فروخت 76 روپے رہی۔

شیئر: