Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ترکیہ میں سعودی سفارتخانے سے مزید 9 سعودیوں کے رابطے 

سعودی شہریوں کو استنبول سے سعودی عرب بھیجا جائے گا ( فوٹو: الریاض)
ترکیہ میں سعودی سفارتخانے نے کہا ہے کہ’ زلزلے سے متاثرہ علاقوں سے 9 سعودیوں نے رابطے کیے ہیں‘۔ 
الریاض اخبار کے مطابق سعودی سفارتخانے میں سعودی ویلفیئر سیکشن کے سربراہ فہد الحقبانی نے بتایا کہ’ زلزلہ زدہ علاقوں سے سعودی شہری مسلسل رابطے کررہے ہیں‘۔
’جن مزید سعودیوں نے رابطے کیے تھے انہیں تمام سہولتیں مہیا کی گئی ہیں۔ وہ سنیچر کو استنبول کے لیے روانہ ہوں گے اور انہیں سعودی عرب بھیجا جائے گا‘۔ 
یاد رہے کہ سعودی سفارتخانہ اس سے قبل 45 سعودیوں کو ترکیہ کے اضنہ شہرسے مملکت بھجوا چکا ہے۔
 سعودی سفارتخانے نے ترکیہ میں زلزلے کے بعد ایک ورکنگ ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔
 ’سفارتخانے کی ورکنگ ٹیم ایسے سعودی شہری کے ساتھ کسی بھی وقتی رابطے کے لیے تیار ہے جو زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں کہیں موجود ہو‘۔
علاوہ ازیں متحدہ عرب امارات نے جنوبی ترکیہ میں زلزلے سے متاثرہ علاقے سے تین شہریوں کا انخلا کیا ہے جو معمولی زخمی ہوئے ہیں۔

شیئر: