Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عسیرریجن میں 6 ایتھوپین شہری گرفتار، 60 کلو گرام منشیات برآمد

ملزمان کو ضبط شدہ منشیات سمیت متعلقہ ادارے کے حوالے کردیا گیا ( فوٹو: عاجل)
سعودی عرب میں عسیر ریجن کے ظہران الجنوب سیکڑ میں سرحدی محافظوں نے بارڈر سیکیورٹی نظام کی خلاف ورزی کرنے والے 6 ایتھوپین شہریوں کو گرفتار کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق زیر حراست غیر قانونی تارکین سے 60 کلو گرام حشیش اور دیگر نشہ آور اشیا برآمد ہوئی ہیں۔
ملزمان کو ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد ضبط شدہ منشیات سمیت متعلقہ ادارے کے حوالے کردیا گیا۔

شیئر: