نئے سفیر خان ہاشم بن صدیق کی تعیناتی پر کمیونٹی کی طرف سے مبارکباد
ریاض (ذکاءاللہ محسن) سفارت خانہ پاکستان میں تعینات ہونے والے نئے سفیرخان ہاشم بن صدیق کو اہل ریاض کی سماجی،سیاسی، ادبی اور مذہبی حلقوں کی جانب سے مبارکباد دی گئی۔مسلم لیگ نون کے رہنماؤں شیخ سعید، خالد اکرم رانا، راشد محمود بٹ،ڈاکٹر سعید وینس، چوہدری مبین ،ملک، چوہدری سجاد نے خان ہاشم بن صدیق کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پاکستان بحریہ میں ملک کے لئے گراں قدر خدمات سرانجام دی ہیں جس پر پوری پاکستانی قوم ان کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ وہ سعودی عرب میں26 لاکھ سے زائد مقیم پاکستانیوں کے مسائل کے حل اور ان کی رہنمائی کے علاوہ پاک، سعودی تعلقات کو بھی فروغ دیں گے۔سعودی عرب میں پاکستانی کمیونٹی انتہائی منظم ہے اور سفارت خانہ پاکستان سے ہمیشہ اپنے تعلق کو مضبوط بنائے ہوئے ہے۔ پیپلز پارٹی کے رہنماؤں بابائے ریاض قاضی اسحاق میمن، فیاض خان، محمد خالد رانااور ریاض راٹھورنے کہا کہ سعودی عرب میں تعینات ہونے والے سفیروں نے ہمیشہ ہم وطنوں کے مسائل حل کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ پاکستانی ڈاکٹرز، انجینئرز اور دیگر شعب ہائے زندگی میں کام کرنے والے افراد نے ہمیشہ سعودی عرب کی تعمیر و ترقی میں کام کرکے پاک سعودی تعلقات کو فروغ دیا ہے۔نئے سفیرخان ہاشم بن صدیق سے توقع کی جاسکتی ہے کہ وہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے احسن اقدامات کریں گے۔پاک سعودی تجارت کو فروغ دینے کے عملی طور پر اقدامات کریں گے۔دارلاسلام کے مدیر مولانا عبدالمالک مجاہد، فیصل علوی، بزم ریاض کے تصدق گیلانی، حلقہ فکروفن کے ڈاکٹر ریاض چوہدری،وقار نسیم وامق، پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوں عبدالقیوم خان، روزی گل اور شبریز اختر نے بھی نئے سفیر کو مبارکباد پیش کی ہے۔