Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’گھریلو عملے کے معاہدہ ملازمت کا انشورنس پروگرام تجرباتی ہے، لازمی نہیں‘ 

تجرباتی انشورنس پروگرام 22 جنوری کے بعد نئے معاہدوں تک محدود  ہے ( فائل فوٹو: عکاظ)
سعودی عرب میں گھریلو عملے کی سہولتوں کے لیے قائم سرکاری پورٹل ’مساند‘ کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ گھریلو عملے کے ملازمت کے معاہدوں کا انشورنس پروگرام تجرباتی ہے، لازمی نہیں۔ 
عکاظ اخبار کے مطابق مساند کا کہنا ہے کہ’ تجرباتی انشورنس پروگرام 22 جنوری 2023 کے بعد ہونے والے ملازمت کے نئے معاہدوں کی انشورنس تک محدود  ہے‘۔
مساند کا کہنا ہے کہ’ متعلقہ فریق کو اس سے استفادے کا حق ہے تاہم انشورنس پروگرام کا حصہ بننا لازمی نہیں ہے‘۔ 
 ’اگرامیدوارریکروٹنگ کے معاہدے کی انشورنس کرانانہ چاہتا ہو تو وہ معاہدہ انشورنس پروگرام کو نظر انداز کرسکتا ہے‘۔

شیئر: