سعودی ایجنسی کی جانب سے خیر پور سندھ میں 600 شیلٹرز بیگ تقسیم
سعودی ایجنسی کی جانب سے خیر پور سندھ میں 600 شیلٹرز بیگ تقسیم
ہفتہ 11 فروری 2023 19:00
شیلٹرز بیگ کی تقسیم سے چار ہزار 200 افراد کو فائدہ ہوا ہے( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے شاہ سلمان مرکز برائے امداد انسانی خدمات کی پاکستان اور افغانستان میں امدادی مہم جاری ہے۔
سرکاری خبرساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سعودی ایجنسی نے خیر پور سندھ پاکستان میں 600 شیلٹرز بیگ تقسیم کرائے جن سے چار ہزار 200 افراد کو فائدہ ہوا ہے۔
اس سے قبل شاہ سلمان مرکز نے سندھ کے دادود اور سانگھڑ میں گرم ملبوسات کے 970 بیگ بھی تقسیم کیے تھے جن سے 6790 افراد کو اس سے فائدہ پہنچا۔
یاد رہے کہ سعودی عرب کھانے پینے کی ضروری اشیا فراہم کرنے کے لیے پاکستان میں ایک بڑا پروگرام نافذ کررہا ہے۔ امدادی مہم اسی سلسلے کی کڑی ہے۔
علاوہ ازیں شاہ سلمان مرکز افغانستان میں سیلاب سے متاثرین اور انتہائی ضرورت مند خاندانوں میں فوڈ باسکٹس کی تقسیم کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔
افغان صوبے لغمان میں 500 فو ڈ کارٹن تقسیم کیے گئے جن سے 3000 افراد یا 500 خاندانوں کو فائدہ ہوا ہے۔
شاہ سلمان مرکز، اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے تعاون سے 2022 اور 2023 کے امدادی پروگرام کے تحت افغانستان میں ضرورت مندوں اور سیلاب زدگان میں ہنگامی بنیادوں پر کھانے پینے کی اشیا تقسیم کرا رہا ہے۔