جدہ۔۔۔۔۔ماحولیات اور پائیدار توانائی کے شعبے میں ریسرچ کے بین الاقوامی مقابلے میں گولڈ میڈل حاصل کرنیوالے سعودی طالب علم فارس الشہری کا جدہ ایئر پورٹ پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔کنگ عبدالعزیز انٹر نیشنل ایئرپورٹ کے اعلیٰ عہدیداروں ،تعلیم و تربیت کے ذمہ داران،دارالفکر اسکول کے طلباء، اساتذہ اور ذرائع ابلاغ کے ماہرین نے تحائف اورگلدستے پیش کرکے الشہری کو خوش آمدید کہا۔الشہری نے ایئرپورٹ انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اسے عالمی مقابلے میں وطن عزیز کا نام بلند کرنے پر فخر ہے ، اسے خوشی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اسے گولڈ میڈل دلایا۔