Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امسال 4اداروں کی نجکاری ہوگی، التویجری

الخبر۔۔۔۔نائب وزیر اقتصاد و منصوبہ بندی محمد التویجری نے بتایا ہے کہ سعودی عرب امسال 4شعبوں کی نجکاری کریگا۔کھارے پانی کو استعمال کے قابل بنانے والے ادارے ، بجلی کمپنی ،غلہ جات کے گودام اور اسپورٹس کلب کی نجکاری ہوگی۔ چاروں اداروں کی نجکاری کی تیاریاں کی جاچکی ہیں۔التویجری نے بلومبرگ کو انٹرویودیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب 16اہم اداروں کی نجکاری کا پروگرام بنائے ہوئے ہے جبکہ 100سے زیادہ نجی اور سرکاری کمپنیوں میں شراکت کاپروگرام بھی تیار کیا جارہا ہے۔

شیئر: