Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں منگل کو دوسرے دن بھی سونے کے نرخوں میں کمی

21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 195.90 ریال رہی ہے ( فوٹو: عاجل)
 سعودی گولڈ مارکیٹ میں منگل 14 فروری 2023 کو کاروبار کے آغاز پر سونے کے نرخوں میں دوسرے دن بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
مملکت میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والے 21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 195.90 ریال رہی جو پیرکو کاروبار کے اختتام پر 196.75 ریال میں دستیاب تھا۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق 24 قیراط ایک گرام سونا 223.89 ریال، 22 قیراط 205.23 اور 18 قیراط 167.92 ریال میں فروخت کیا جاتا رہا۔ 
مملکت میں 21 قیراط 8 گرام کی گنی 1,880.68 ریال، 22 قیراط کی گنی 1,970.23 اور 24 قیراط 8 گرام کی گنی 2,149.35 ریال میں فروخت کی جاتی رہی۔

شیئر: