سعودی ڈاکٹر پاکستانی زائر خاتون کی جان بچانے میں کامیاب
خاتون عمرے کے دوران تنفس کے شدید عارضے میں مبتلا ہوگئی تھی ( فوٹو: عاجل)
سعودی ڈاکٹر تنفس کے شدید عارضے میں مبتلا پاکستانی زائر خاتون کی جان بچانے میں کامیاب ہوگئے۔ خاتون عمرے کے دوران تنفس کے شدید عارضے میں مبتلا ہوگئی تھی‘۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق اجیاد ایمرجنسی ہسپتال کے ڈاکٹروں نے کنگ عبداللہ میڈیکل سٹی کے تعاون سے پاکستانی خاتون کی جان بچانے کے لیے فوری طور پر طبی امداد فراہم کی۔
پاکستانی خاتون کو مسجد الحرام سے اجیاد ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ لایا گیا۔ خاتون کوسانس لینے میں بہت زیادہ دشواری تھی۔
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ’ ہنگامی ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی پھرمرض کی تشخیص کی گئی۔ انتہائی نگہداشت کے شعبے میں داخل کرکے ایکمو ٹیکنالوجی کی مدد سےعلاج کیا گیا‘۔
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ’علاج سے خون میں آکسیجن کی مقدار مطلوبہ حد تک بڑھ گئی‘۔
’پاکستانی خاتون کو کنگ عبداللہ میڈیکل سٹی کے انتہائی نگہداشت کے شعبے میں منتقل کیا گیا ہے جہاں علاج کی تمام ضروری سہولتیں مہیا ہیں‘۔
یاد رہے کہ مسجد الحرام کے قریب اجیاد ایمرجنسی ہسپتال نے 2022 کے دوران زائرین کو 42078 کو صحت خدمات فراہم کی ہیں۔