سوشل میڈیا پر جمعے کو سامنے آنی والے ویڈیوز کے مطابق ایران میں مظاہروں کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہو گیا ہے اور مبینہ طور پر کئی شہروں میں مظاہرین نے مارچ کیا ہے۔
امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق یہ مظاہرے ایران کی جانب سے دو افراد کو پھانسی دینے کے 40 دن مکمل ہونے پر ملک میں جاری غصے کو ظاہر کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں
-
’مظاہرین پر وحشیانہ تشدد‘، ایران کو مزید پابندیوں کا سامناNode ID: 737211
-
ایران علیرضا اکبری کی پھانسی اور تدفین پر وضاحت دے: برطانیہNode ID: 737661
-
ایران کا مظاہروں میں ہزاروں افراد کو حراست میں لینے کا اعترافNode ID: 740866
ان دو افراد پر حکومت مخالف مظاہروں میں شریک ہونے کے الزامات تھے۔
گزشتہ برس 16 ستمبر کو ایرانی پولیس کی حراست میں 22 سالہ مہسا امینی کی ہلاکت کے بعد مظاہروں کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا۔ یہ مظاہرے سنہ 1979 کے اسلامی انقلاب کے بعد قائم ہونے والی مذہبی حکومت کے لیے ایک سنگین چیلنج میں تبدیل ہو گئے ہیں۔
Daily Statistics on Iran Protests#Iran#IranProtests pic.twitter.com/6Stcme6aeh
— HRANA English (@HRANA_English) February 16, 2023
انسانی حقوق کی تنظیم ھرانا کے مطابق ویڈیوز میں ایران کے دارالحکومت تہران کے ساتھ ساتھ خوزستان صوبے کے شہروں اراک، اصفہان، ایذه اور کرج شہر میں مظاہروں کو دکھایا گیا ہے۔
Today, February 16, like several other cities, people in #Karaj, #Golshahr district, took to the streets and chanted slogans. #Iran#IranProtests pic.twitter.com/1yl6e9Cyxr
— HRANA English (@HRANA_English) February 16, 2023
ایران کے مغربی کرد علاقوں میں انسانی حقوق کی تنظیم ھہ نگاو کی جانب سے شیئر کی گئی آن لائن ویڈیوز میں سنندج شہر میں سڑکوں پر رکاوٹیں دکھائی دے رہی ہیں۔ اس شہر میں مہسا امینی کی موت کے بعد سے مظاہرے دیکھنے میں آئے ہیں۔
By blocking the road people start the uprisings in Golshan street in Sanandaj.
February 16, 2023#JinaAmini#IranRevolution#Kurdistanpic.twitter.com/JgLv0mwfjw
— Hengaw Organization for Human Rights (@Hengaw_English) February 16, 2023
ھہ نگاو نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ڈیجیٹل طور پر تبدیل شدہ آوازیں ’مرگ بر ڈکٹیٹر‘ شامل تھیں۔ ایران کے 83 سالہ سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے خلاف ہونے والے مظاہروں میں یہ نعرہ بار بار سنا گیا ہے۔
Today, February 16, on the 40th day of the execution of #Mohammad_Mehdi_Karami and #Seyed_Mohammad_Hosseini, people demonstrated and chanted slogans in #Izeh, Khuzestan Province.#Iran#IranProtests pic.twitter.com/DihqOYcQpG
— HRANA English (@HRANA_English) February 16, 2023