سعودی وزارت توانائی نے کہا ہے کہ’ پٹرولیم مصنوعات کے استعمال یا بجلی کی پیداوار کے لیے ان کی مختلف تنصیبات میں منتقلی کے لیے پرمٹ لینا ضروری ہے‘۔
اخبار24 کے مطابق وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ ’بجلی پیدا کرنے کےلیے پٹرول کا استعمال یا مختلف اداروں کو اس کی فراہمی کے لیے مقررہ پرمٹ حاصل کرنا ضروری ہے اس کی خلاف ورزی پرمواخذہ ہوگا‘۔
وزارت توانائی نے بیان میں کہا کہ ’بعض ادارے پٹرول کے ذریعے جنریٹرز چلا کر بجلی حاصل کررہے ہیں۔ ایسا کرنا یہ غیر قانونی ہے۔ وزارت توانائی انہیں سسٹم میں لانے کے لیے اقدامات کررہی ہے‘۔