Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ کے ہوٹل میں عرب شہری نے دو عمرہ زائرین کو قتل کردیا

ملزم کو قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دیا گیا ہے (فوٹو: العربیہ)
سعودی عرب میں مکہ مکرمہ کے ایک ہوٹل میں عرب ملک کے شہری نے اپنے ہم وطن دوعمرہ زائرین کو چاقو سے وار کرکے ہلاک کردیا۔
مقدس شہر میں قتل کی اس وحشیانہ واردات پر رنج و ملال کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق مکہ مکرمہ پولیس نے بیان میں کہا کہ ’ملزم کا تعلق الجزائر سے ہے، نے ہوٹل میں دو عمرہ زائرین پر چاقو سے حملہ کیا فرار ہوگیا، حملے میں دونوں کی موت ہوگئی تاہم ملزم کو تعاقب کے بعد گرفتار کرلیا گیا‘۔
بیان میں کہا گیا کہ ’ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کرکے اسے پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دیا گیا ہے‘۔

شیئر: