Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی پاسپورٹ انسٹی ٹیوٹ کی خواتین کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ 

خواتین کیڈٹس نے پریڈ کےدوران عسکری مہارتوں کا عملی مظاہرہ کیا(فوٹو: ٹوئٹر جوازات)
سعودی پاسپورٹ انسٹی ٹیوٹ سے فارغ  التحصیل خواتین کیڈٹس نے پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت کی ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق انسٹی ٹیوٹ سےپانچویں بیج میں 279 خواتین فارغ التحصیل ہوئی ہیں۔ پاسنگ آؤٹ پریڈ کے موقع پر محکمہ پاسپورٹ کے ڈائریکٹر جنرل سلیمان الیحیی موجود تھے۔
خواتین کیڈٹس نے پریڈ کےدوران عسکری مہارتوں کا عملی مظاہرہ کیا۔ انہیں انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے سیکیورٹی سائنس اور فیلڈ مہارتوں کی تعلیم دی گئی ہے۔ 
ڈائریکٹر جنرل سلیمان الیحیی نے اس موقع پر سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود کا پیغام پہنچایا جس میں انہوں نے انسٹی ٹیوٹ سے فارغ ہونے والی خواتین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی ذمہ داری کو بھرپور طریقے سے محسوس کریں اور وطن عزیز کی خاطر ہر ممکن جدوجہد کریں۔ 

شیئر: