Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حکومت نواز شریف کے خلاف سازش کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرے: مریم نواز

مریم نواز نے کہا کہ ’مسلم لیگ ن الیکشن سے نہیں ڈرتی اور اسی لیے میدان میں اتری ہے۔‘ (فوٹو: ن لیگ فیس بک)
مسلم لیگ نواز کی چیف آرگنائزر اور نائب صدر مریم نواز نے سابق آئی ایس آئی چیف، سپریم کورٹ کے دو حاضر سروس اور دو سابق ججوں کے بارے میں کہا کہ حکومت ان کے خلاف کارروائی کرے۔
جمعرات کو سرگودھا میں پارٹی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’شہباز شریف کو کہتی ہوں کہ اس لولی لنگڑی حکومت کی پرواہ نہ کریں اور ان لوگوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کریں۔‘
مریم نواز نے سابق آئی ایس آئی چیف اور سپریم کورٹ کے دو حاضر سروس اور دو سابق ججوں کی تصاویر دکھائیں اور کہا کہ ’ان لوگوں نے نواز شریف کے خلاف سازش کی۔‘
مریم نواز نے کہا کہ سابق آئی ایس آئی چیف نے کہا کہ ’نواز شریف اپنے قد سے بہت بڑا ہو گیا ہے اس کو کٹ ٹو سائز کرنا پڑے گا۔‘
مریم نواز نے کہا کہ ’ان کے لائے ہوئے فتنے نے کیا آئی ایم ایف کو لکھ کر نہیں دیا میں چیزیں مہنگی کر دوں گا۔‘
’عوام کے استعمال کی ہر چیز پر ان کی مہر لگی ہے۔ یہ ہیں قصوروار۔ جس کو سادھو بنا کر پیش کیا، اس کی صداقت اور امانت کے قصے پوری دنیا مشہور ہیں۔‘
ان کا کہنا تھا کہ ’مسلم لیگ ن الیکشن سے نہیں ڈرتی اور اسی لیے میدان میں اتری ہوئی ہے۔ اور الیکشن جیتے گی۔‘

شیئر: