Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسافر کتنا سونا اپنے ہمراہ لے جا سکتے ہیں؟

60 ہزار ریال سے زائد سونا یا رقم ہونے پر اقرارنامہ جمع کرانا ضروری ہے (فوٹو: ٹوئٹر)
زکوٰۃ، ٹیکس اور کسٹم  اتھارٹی نے سعودی عرب سے سونا لے جانے اور لانے کی انتہائی حد حوالے سے یاد دہانی کرائی ہے۔
الوئام ویب سائٹ کے مطابق اتھارٹی کے ٹوئٹر پر شہری کی جانب سے پوچھا گیا کہ سعودی عرب آتے جاتے وقت سونا لانے لے جانے کی انتہائی حد کیا ہے۔ 
اس کے جواب میں اتھارٹی کا کہنا تھا کہ 60 ہزار ریال سے زیادہ مالیت کا سونا یا نقد رقم لاتے اور لے جاتے وقت اقرارنامہ جمع کرانا ضروری ہے۔ ایسا نہ کرنے پر مسافر کے خلاف کارروائی ہو گی۔ 
اتھارٹی کے مطابق ’اگر کسی مسافر کے پاس 60 ہزار ریال یا اس کے مساوی مالیت کا سونا ہو تو ایسی صورت میں اسے اقرار نامہ جمع کرانا ہو گا۔‘ 
اتھارٹی کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس حوالے سے تفصیلات دریافت کرنے اور اقرارنامہ فارم حاصل کرنے کے لیے اتھارٹی کی ویب سائٹ سے رجوع کیا جا سکتا ہے۔

شیئر: