پاکستانی سوشل میڈیا پر پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کے چھوٹے بیٹے سلیمان شہباز کے انٹرویو کا ایک حصہ گردش کر رہا ہے جس میں وہ شریف خاندان کے کاروبار کی بات کر رہے ہیں۔
یوٹیوبر مزمل حسن کو دیے گئے ایک انٹرویو میں سلیمان شہباز کا اپنے خاندانی کاروبار کا ذکر کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’لوگوں کو شایہ یہ پتا نہیں ہے یا کچھ لوگ شاید بھول جاتے ہیں کہ دراصل ہم پہلے کاروباری خاندان ہیں اور اس کے بعد سیاسی خاندان ہیں۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’میرے دادا امرتسر سے ہجرت کر کے آئے تھے انہوں نے یہ خاندانی کاروبار شروع کیا تھا اور ہمیں اس کی جڑیں 1937 میں ملتی ہیں جب پاکستان بھی وجود میں نہیں آیا تھا۔‘
مزید پڑھیں
-
نیٹ فلکس شریف خاندان کی ’کرپشن‘ پر ڈاکیومینٹری بنا رہا ہے؟Node ID: 710046
’1970 کی دہائی تک اتفاق گروپ جسے اتفاق سٹیل ورکس اور اتفاق فاؤنڈری کہا جاتا تھا اس خطے میں ایک جائنٹ تھا۔‘
پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ’1970 کی دہائی میں اتفاق گروپ اتنا بڑا تھا کہ یہ ٹاٹا اور برلہ وغیرہ کا تو پتہ ہی نہیں تھا۔‘
سوشل میڈیا صارفین انٹرویو کے اس حصہ کو شیئر کرنے کے ساتھ ساتھ سلیمان شہباز پر تنقید بھی کر رہے ہیں۔
صحافی طاہر عمران میاں نے لکھا کہ ’کوئی اس جینیئس کو بتائے کہ ٹاٹا گروپ 1868 میں بنا تھا۔ برلا گروپ 1857 میں قائم ہوا تھا۔‘
Can someone tell this genius that Tata Group was established in 1868. Birla group was founded in 1857.
What a load of none sense he is uttering & the joker sitting next is letting it go uninterrupted and unchallenged?— Tahir Imran Mian (@TahirImran) February 24, 2023