Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صحت خدمات پیش کرنے کے لیے 18 لاکھ رضاکاروں کا اندراج 

’صحت کے مختلف شعبوں سے وابستہ افراد کو رضاکارانہ خدمات فراہم کرنے کی ترغیب دی جاتی ہے‘ (فوٹو: سبق)
رضاکارانہ طور پر صحت خدمات فراہم کرنے کے لیے اپنا اندراج کرانے والے افراد کی تعداد 18 لاکھ سے زیادہ ہوچکی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق کنگ سلمان سینٹر برائے انسانی امداد اور صحت رضاکارانہ خدمات کے ادارے کے تعاون سے ریاض میں کانفرنس کا انعقاد ہوا ہے۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’صحت کے مختلف شعبوں سے وابستہ افراد کو رضاکارانہ خدمات فراہم کرنے کی ترغیب دی جاتی ہے‘۔
’اندراج کرنے والے کو رضاکارانہ خدمات پیش کرنے کا طریقہ اور مواقع فراہم کئے جاتے ہیں‘۔
’علاوہ ازیں دیئے گئے رضاکارانہ خدمات کے مجموعی گھنٹوں کا حساب کیا جاتا ہے‘۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب میں رضاکارانہ خدمات فروغ دینے کے لیے جس طرح دیگر شعبوں کو منظم کیا جارہا ہے، اسی طرح صحت کے شعبے میں رضاکارانہ خدمات کو منظم کیا جارہا ہے‘۔
’کسی بھی ہنگامی ضرورت کے وقت یا ملک بھر میں کہیں بھی کسی کو صحت خدمات کی ضرورت ہوگی تو رضاکاروں کو مطلع کردیا جائے گا‘۔
 

شیئر: