سعودی ایجنسی کے تحت سندھ کے علاقے میرپور خا ص اور عمر کوٹ میں شیلٹر بیگز تقسیم
سعودی ایجنسی کے تحت سندھ کے علاقے میرپور خا ص اور عمر کوٹ میں شیلٹر بیگز تقسیم
ہفتہ 25 فروری 2023 22:43
شیلٹر بیگز کی تقسیم سے سات ہزار 518 افراد کو فائدہ پہنچا ہے ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے شاہ سلمان مرکز برائے انسانی امداد اور خدمات نے پاکستان کے صوبہ سندھ کے علاقے میر پور خاص اور عمر کوٹ میں ایک ہزار 74 شیلٹر بیگز تقسیم کیے ہیں جن سے سات ہزار 518 افراد کو فائدہ پہنچا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان مرکز پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں انتہائی ضرورت مند خاندانوں میں شیلٹرز اور موسم سرما کا سامان تقسیم کررہا ہے۔
کنگ سلمان امدادی مرکز نے دنیا بھر کے 80 ممالک میں تقریباً 6 بلین ڈالر کے 2025 منصوبے نافذ کر رکھے ہیں۔
مئی 2015 میں اس امدادی مرکز کے قیام کے بعد سے یہ اقدامات 175 مقامی، علاقائی اور بین الاقوامی شراکت داروں کے تعاون سے جاری ہیں۔