پاکستان کے دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وہ اٹلی میں کشتی ڈوبنے کے حادثے میں پاکستانی شہریوں کی اموات کی اطلاعات کی قریب سے نگرانی کر رہے ہیں۔
اتوار کی رات ایک ٹویٹ میں دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا تھا کہ ’ہم اٹلی کے ساحل پر ڈوب جانے والی کشتی میں پاکستانیوں کی موجودگی کے امکانات سے متعلق اطلاعات کی قریب سے نگرانی کر رہے ہیں۔‘
مزید پڑھیں
-
اٹلی سے عمرے کے لیے سائیکل پر سفر کرنے والا غیرملکیNode ID: 732511
-
سعودی وزیر خارجہ کی جرمنی اور اٹلی کی کمپنیوں کے حکام سے ملاقاتNode ID: 744191
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’روم میں پاکستان کا سفارتخانہ حقائق معلوم کرنے کے لیے اطالوی حکام سے رابطے میں ہے۔‘
خیال رہے اٹلی کے علاقے کلابریا کے قریب سمندر میں تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی تھی جس کے نتیجے میں ایک شیر خوار بچے سمیت 59 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
سمندر کنارے موجود اطالوی شہر کروٹون کے میئر نے ٹی وی چینلز کو کشتی ڈوبنے کے حادثے میں 59 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔
We are closely following the reports about possible presence of Pakistanis in the vessel that has capsized off the coast of Italy. The Embassy of Pakistan in Rome is in the process of ascertaining facts from the Italian authorities.
— SpokespersonMoFA (@ForeignOfficePk) February 26, 2023