Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تعلیمی سال کے دوسرے سمسٹر کے امتحانات، ساٹھ لاکھ طلبہ کی شرکت

تمام ریجنز میں نتائج جمعرات، دو مارچ کو جاری کیے جائیں گے ( فوٹو: عکاظ)
سعودی عرب کے تمام ریجنز میں اتوار کو رواں تعلیمی سال کے دوسرے سمسٹر کے امتحانات کا آغاز ہوا ہے۔ ساٹھ لاکھ طلبہ وطالبات امتحانات میں شامل ہوئے۔
عکاظ کے مطابق پرائمری اور ثانوی جماعتوں کے طلبہ وطالبات امتحانات دے رہے ہیں۔ نتائج جمعرات، دو مارچ کو جاری کیے جائیں گے۔


سکولوں کو ہدایت کی جا رہی ہے کہ وہ ہر روز پیپرز کی جانچ کریں( فوٹو: عکاظ)

وزارت تعلیم مملکت کے تمام ریجنز میں تعلیمی اداروں سے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹیں لے رہی ہے۔ سکولوں کو ہدایت کی جا رہی ہے کہ وہ ہر روز پیپرز جانچ اور اس کا رزلٹ نور الیکڑانک سسڈم میں اپ لوڈ کریں تاکہ جمعرات تک نتائج کا اعلان کیا جاسکے۔
یاد رہے کہ مرکزی وزارت تعلیم کی جانب سے تمام ریجنز کے تعلیمی اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ہر ریجن اپنے زیرانتظام اسکولوں میں نگرانی کا نظام مقررہ قواعد کے مطابق مرتب کرے۔
تعلیمی انسپکٹرز باقاعدگی سے اسکولوں کے معائنہ کریں تاکہ کسی بھی معاملے کوفوری طور پر حل کیا جا سکے۔ 

شیئر: