مستونگ .. جے یو آئی (ف ) کے رہنما اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفورحیدری نے نجی ٹی وی چینل کو ٹیلی فون پر بتایا کہ وہ خیریت سے ہیں، معمولی نوعیت کے زخم آئے ہیں۔ واقعہ کی تحقیقات کے بعد دھماکے کی وجوہ سامنے آئیں گی۔انہوںنے بتایا کہ دھماکاشدید نوعیت کا تھا۔ گاڑی تباہ ہوگئی ساتھیوں کے جاں بحق ہونے پر شدید افسوس ہے۔ دھماکے کے بعدفائرنگ کی آواز یں بھی سنی گئیں۔ دریں اثناءجے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اللہ کا شکر ہے عبدالغفور حیدری دھماکے میں محفوظ رہے ۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے منہ خون لگ چکا ہے۔ دشمن جے یو آئی کو اپنے راستے کی بڑی رکاوٹ سمجھتے ہیں۔ دہشت گردی کے باجود آگے بڑھتے جائیں گے ۔جے یو آئی پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔د ہشت گردوں کو شکست ہوگی، قوم کو فتح حاصل ہوگی۔