پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیے کھیلنے والے فاسٹ بولر حسن علی کا کہنا ہے کہ انہیں کرکٹ میچ کے بعد کرکٹ سے متعلق گفتگو کرنا پسند نہیں۔
پی ایس ایل کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے شیئر کیے جانے والے ایک انٹرویو میں حسن علی سے پوچھا گیا کہ کیا کرکٹ بولر کا گیم ہے؟ اس سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’اگر تین چھکے پڑنے کے بعد بولر کو چوتھی گیند پر وکٹ مل جاتی ہے تو یہ بولر کی جیت ہے۔‘
مزید پڑھیں
-
پی ایس ایل 8: کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو 66 رنز سے ہرا دیاNode ID: 746236
حسن علی جو وکٹ لینے کے بعد جشن منانے کے اپنے منفرد انداز کے حوالے سے مشہور ہیں وہ کہتے ہیں کہ ’ان کا جشن منانے کا انداز 110 فیصد سب سے زیادہ بہترین ہے۔‘
جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ سجھتے ہیں کہ وہ ایک اچھے امپائر بن سکتے ہیں تو ان کا کہنا تھا کہ ’میں اچھا امپائر بن سکتا ہوں۔‘
فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ اگر ان کا کوئی دوست انہیں کھانے پر بلائے اور کرکٹ کی بات کرے تو یہ انہیں زیادہ نہیں بھائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ’مجھے کرکٹ کے بعد کرکٹ کی باتیں کرنا پسند نہیں۔‘
"I don't like cricket talks after cricket"
Know about @RealHa55an's umpiring goals and more in this game of #HBLPSL8 | #SabSitarayHumaray pic.twitter.com/pBv2OGryyT
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 28, 2023