Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں تفتیشی مہم، اقامہ قوانین کی خلاف ورزی پر 27 غیر ملکی اور7 درانداز گرفتار

پولیس نے جنوبی علاقے اور فحص دوری سٹیشنوں پر کارروائی کی ہے( فوٹو الیوم)
سعودی عرب میں ریاض پولیس نے دارالحکومت کے جنوبی علاقے اور فحص دوری (گاڑی کا سالانہ  انسپیکشن) سٹیشنوں سے اقامہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے27 غیر ملکیوں اور7 دراندازوں کو گرفتار کیا ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ریاض پولیس نے بیان میں کہا کہ’ خصوصی کارروائی کے دوران جن7 دراندازوں کو حراست میں لیا گیا ان میں سے تین کا تعلق بنگلہ دیش، تین کا یمن اور ایک کا پاکستان سے ہے‘۔
بیان میں کہا گیا کہ ’جنوبی ریاض اور فحص دوری سٹیشنوں پر مہم کے دوران اقامہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے 27 افراد میں سے 14 کا تعلق بنگلہ دیش، 3 کا یمن، تین کا پاکستان، تین کا سوڈان، دو کا انڈیا، ایکِ، ایک کا تعلق مصر اور شام سے ہے‘۔
تمام افراد کو کو قانونی کارروائی کے بعد متعلقہ ادارے کی تحویل میں دیا گیا ہے۔ 

شیئر: