ریاض۔۔۔رمضان المبارک کے دوران اشیائے ضرورت کی وافر مقدار میں فراہمی اور زائد المیعاد سامان سے صارفین کو بچانے کیلئے وزارت تجارت و سرمایہ کاری نے ضروری اقدامات کرلئے۔ وزارت کے افسران نے تاجروں کو بہت پہلے ہی ہدایت کردی تھی کہ مطلوبہ اشیاء وافر مقدار میں مہیا کرنے کا بندوبست کریں جبکہ گوداموں پر چھاپے مار کر اس امر کویقینی بنایا جارہا ہے کہ غیر معیاری، نقلی اور ملاوٹی اشیاء مارکیٹ میں نہ آنے پائیں۔تجارتی مراکزپر بھی چھاپے مارے جارہے ہیں۔ اشیاء کے نرخ بھی نوٹ کئے جارہے ہیں۔ وزارت نے واضح کیا ہے کہ کسی بھی قسم کی خلاف ورزی کرنے پر متعلقہ ادارے اور فرد کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔