انڈیا اور آسٹریلیا کے درمیان جاری بارڈر گواسکر سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ میں انڈین ٹیم پہلی اننگز میں صرف 109 پر آؤٹ ہو گئی۔
اندور میں جاری ٹیسٹ میچ میں انڈیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن آسٹریلوی سپنرز کے آگے انڈین بیٹرز کی ایک نہ چلی اور پوری ٹیم صرف 33 اوورز میں ہی 109 پر ڈھیر ہوگئی۔
مزید پڑھیں
-
پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف مستعفیNode ID: 746921
انڈیا کی جانب سے وراٹ کوہلی نے 22، شبمان گِل نے 21 اور سری کار بھارت نے 17 رنز بنائے۔
آسٹریلیا کی طرف سے میتھیو کُوہنیمن نے پانچ، نیتھن لائن نے تین اور ٹوڈ مرفی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
پہلے دن کھیل کے اختتام پر آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بنا لیے ہیں جس کے بعد اُسے انڈیا پر 47 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔
اندور ٹیسٹ میں انڈین بیٹنگ لائن کی بدترین کارکردگی کے بعد ایک مرتبہ پھر سے پچ کے بارے میں بحث شروع ہو چکی ہے۔
ٹیسٹ میچ کے پہلے دن پہلے ہی سیشن میں گیند 8.3 ڈگری تک ٹرن ہوتی دکھائی دی جس کے باعث بیٹرز سپنرز کے سامنے بالکل بے بس نظر آئے۔
Degree of turn of the first 5 dismissal of Indian team. pic.twitter.com/NXBOAsactz
— Johns. March 1, 2023
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ماہرین سمیت کرکٹ شائقین کی جانب سے پچ کے بارے میں تحفظات کا اظہار جا رہا ہے۔
آسٹریلیا کے سابق کرکٹر مارک وا نے پچ کو ٹیسٹ کرکٹ کے لیے غیر معیاری قرار دے دیا۔
مارک وا کہتے ہیں کہ ’پچ ٹیسٹ کرکٹ کے معیار کے مطابق نہیں ہے۔‘
Mark Waugh isn't happy with the Indore pitch.#MarkWaugh #India #INDvsAUS pic.twitter.com/8uqRY5xqfe
— CricTracker March 1, 2023
سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے تبصرہ کیا کہ ’نیتھن لائن کو رن آؤٹ کرنے کے لیے گیند پکڑتے دیکھ کر اچھا لگا، تاہم یہ ٹیسٹ میچز کے لیے بُری پچ ہے لیکن دیکھ کر مزہ آرہا ہے۔‘
Nice to see Nathan Lyon gather the ball for a run out at the bowling end #INDvAUS .. btw .. it’s a very poor 5 day pitch but it’s great viewing ..
— Michael Vaughan March 1, 2023
کھانا گھر پہنچانے والی ڈیلیوری سروس زوماٹو نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ’جلیبی سے زیادہ اس پچ پر ٹرن ہے۔‘
there is more turn on this pitch than on a jalebi #IndvsAus
— zomatoMarch 1, 2023
پرتھوی نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ’اس پچ کے کیوریٹر کو جیل جانا چاہیے۔‘
This Curator needs to be Jailed
— Prithvi (@Puneite_) March 1, 2023
سلوگ سویپ نامی ایک ہینڈل نے ٹویٹ کی کہ ’میرے خیال سے اتنے برسوں میں میں نے یہ بدترین انڈین پچ دیکھی ہے۔‘
Probably the worst Indian pitch i have seen in years https://t.co/ptH9oJnooQ
— Slog Sweep-189 (@SloggSweep) March 1, 2023